امریکی ایئرلائن ڈیلٹا (Delta)کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث امریکا بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا۔
دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا سمیت کئی ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
اٹلانٹا ایئرپورٹ پر پروازوں میں اوسطاً 57 منٹ کی تاخیر ریکارڈ کی گئی،جبکہ ایک ہی روز میں ڈیلٹا ایئرلائنزکی 1200 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں تقریباً 50 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
مزیدپڑھیں:بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کی شامت
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیاروں کے وزن اور توازن کا حساب لگانے والا خودکار کمپیوٹر سسٹم بند ہونے سے آپریشن میں خلل پیدا ہوا۔
ابتدائی طورپرڈیلٹا کی درخواست پراٹلانٹاجانے اور وہاں سےروانہ ہونے والی پروازوں کےلیےگراؤنڈ اسٹاپ نافذ کیا گیا،جس کے اثرات امریکا کےدیگرایئرپورٹس تک بھی پھیل گئے۔













پیر 23 نومبر 2026 
