اسلام آباد: نومبر کا سپرمون پاکستانی معیاری وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا۔
نومبر کے اس مکمل چاند کو بیور مون (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے، صاف آسمان کی صورت میں سپرمون کا نظارہ عام آنکھ سے بھی باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق چاند زمین کے گرد بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے، اس مدار میں ایک مقام ایسا ہوتا ہے جہاں چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
جسے پیریجی کہا جاتا ہے۔ جب مکمل چاند اس مقام کے قریب ہو تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔













منگل 24 نومبر 2026 
