اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور سروس کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان ریلویز کو پائیدار مالیاتی بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے فنڈنگ کے مختلف ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریلوے نیٹ ورک کی بحالی میں نجی شعبے کی شمولیت اور اس کی تجارتی افادیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:نومبر کا سپرمون آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا
انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے لیے قابلِ عمل مالیاتی انتظامات تیز کرنے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔













منگل 24 نومبر 2026 
