Advertisement

لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن سخت، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند کرنے کا حکم

Calender Icon بدھ 25 نومبر 2026

لاہور میں کم عمر ڈرائیورز(Drivers) کے خلاف کریک ڈاؤن سخت، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

لاہورمیں کم عمرڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس نےکریک ڈاؤن سخت کردیا، 18 سال سے کم عمر ڈرائیورزکی گاڑیاں،موٹرسائیکلیں اور رکشے تھانوں میں بند کرنے کاحکم دے دیا گیا، دوبارہ خلاف ورزی پرمقدمہ بھی درج ہوگا۔

مزیدپڑھیں:کونسا ادارہ سب سے کرپٹ ترین ہے، قومی کرپشن رسک اسیسمنٹ رپورٹ جاری

چیف ٹریفک آفیسر لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نےشہر بھر میں خصوصی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کی ہدایت کردی،انکاکہنا ہےکہ کم عمرڈرائیور کی گاڑی یاموٹرسائیکل والدین کی جانب سےشورٹی بانڈجمع کروانےپرہی چھوڑی جائےگی،جبکہ کم عمر ڈرائیور اورگاڑی کے مالک کو بھاری جرمانے بھی کیےجائیں گے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق رواں سال 23 ہزار 440 کم عمر ڈرائیورزکو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ 16 سے 18 سال کی عمر کے 12 ہزار 219 نوجوانوں کو موٹرسائیکل کے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک حکام نےوالدین سے اپیل کی ہےکہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل ہرگز نہ دیں تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔