بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔
مگر روزمرہ کی زندگی میں بھی چند حیران کن وجوہات ایسی ہوتی ہیں جو بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہیں۔کچھ افراد کو چلتی گاڑی کے اندر غنودگی کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
اگر آپ کسی بیماری کے علاج کے لیے ادویات استعمال کررہے ہیں اور بال تیزی سے ٹوٹ رہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ یہ دواؤں کا مضر اثر ہو۔
خون پتلا کرنے والی ادویات، کیل مہاسوں کی وٹامن اے والی ادویات، اسٹرائیڈز، جوڑوں، ڈپریشن، امراض قلب یا ہائی بلڈ پریشر کی ادویات کا ایک مضر اثر بالوں کے گرنے کی شکل میں بھی نظر آسکتا ہے۔
آئرن وہ غذائی جز ہے جو بالوں کو صحت مند رکھتا ہے مگر جسم میں اس کی کمی کا اثر بالوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔10 دلچسپ حقائق جو مردوں اور خواتین کو ایک دوسرے سے مختلف بناتے ہیں
بالوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ بھربھرے ناخن، جلد کی رنگت زرد ہونا، سانس لینے میں مشکلات، کمزوری اور دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا بھی آئرن کی کمی کی دیگر علامات ہیں۔
کئی بار بہت زیادہ تناؤ جسم کے مدافعتی نظام کو بالوں کی جڑوں پر حملہ کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔
بہت زیادہ فکرمند رہنا اور ذہنی تشویش سے بھی بالوں کی نشوونما تھم سکتی ہے جس کے نتیجے میں بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔
پروٹین کی کمی کے 2 سے 3 ماہ بعد بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں، البتہ گوشت، انڈوں، مچھلی، گریاں، بیج اور دالوں کے استعمال کو بڑھا کر جسم میں پروٹین کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
بالوں پر سختی
کئی بار آپ کی اسٹائلنگ ہی بالوں کے تیزی سے گرنے کا باعث بنتی ہے جیسے بہت زیادہ شیمپو، یا گیلے بالوں پر ہئیر برش کا استعمال اس کا باعث بن سکتا ہے۔
اسی طرح خشک بالوں پر تولیہ رگڑنا یا بہت زیادہ طاقت سے برش کرنا بھی بالوں کی جڑوں پر دباؤ بڑھاتا ہے اور وہ آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔
بالوں کا گرنا 30 سے زائد امراض کی ایک علامت ہے جن میں سر پر رنگ وارم، تھائی رائیڈ امراض اور آٹو امیون امراض قابل ذکر ہیں۔
بالوں کو گھنگریالے بنانے یا سیدھا کرنے کے لیے ڈرائیرز یا دیگر آلات کا استعمال بالوں کو کمزور کرسکتا ہے جس سے وہ جلد ٹوٹ سکتے ہیں۔
بلیچ، ڈائی اور ہیئر اسپریز وغیرہ کا زیادہ استعمال بھی ایسے ہی اثر کا باعث بنتا ہے۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر تمباکو نوشی بالوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ سگریٹ کے دھویں میں موجود زہریلا مواد بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس سے وہ ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں۔
بالوں کو کھینچ کر توڑنا بھی ان کی نشوونما کو متاثر کرسکتا ہے، درحقیقت یہ ایک عارضہ بھی ہوتا ہے جسے طبی زبان میں Hair-pulling disorder کہا جاتا ہے۔
اس کے شکار افراد کے لیے خود کو روکنا بہت مشکل ہوتا ہے یہاں تک کہ گنج پن کے آثار نظر آنے پر بھی وہ رکتے نہیں۔
ناکافی مقدار میں کھانا اور بہت زیادہ مقدار میں کھانا بھی بالوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلوں کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں وہ غذائی اجزا نہیں مل پاتے جو صحت بالوں کے استحکام اور نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔













جمعرات 26 نومبر 2026 
