Advertisement

ناشتے میں انڈہ کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!

Calender Icon اتوار 22 نومبر 2026

انڈہ(Egg) جسمانی قوت فراہم کرنے والی مکمل غذا ہے مگر اسے چند غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھان سے گریز کرنا چاہیے ورنہ یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق انڈہ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور ایک انڈے میں 7 گرام صحت بخش پروٹین اور پانچ گرام مثبت چکنائی پائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، فوک ایسڈ، کیروتینائیڈ، وٹامن بی فائیو، وٹامن بی 12، فاسفورس اور کچھ مقدار میں وٹامن ڈی، ای اور زنک بھی موجود ہوتا ہے۔

ماہرین ناشے میں انڈہ زیادہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اسے کھاتے وقت چند غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انڈے کے استعمال کے دوران چینی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک ساتھ معدے میں ایمیونو ایسڈ کی افزائش کا سبب بنتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کے شریانوں میں لوتھڑے بن سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ڈینیل ویٹوری ٹیم کو چھوڑ کر کاویا مارن کی شادی کی تقریب میں پہنچ گئے

انڈہ کھاتے وقت سوائل ملک کا بھی استعمال کرلیا جائے تو اس کے نتیجے میں انڈے میں موجود پروٹین جزب اور ہضم ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

بہت سے لوگ انڈے کے ساتھ چائے کا استعمال زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں، اس کے دوران یا استعمال کے تیس منٹ کے بعد عام چائے یا سبز چائے پی لی جائے تو قبض کی شکایت ہوسکتی ہے، انڈے کے استعمال کے 35 منٹ کے بعد چائے یا سبز چائے پی جاسکتی ہے۔

غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں انڈے اور مچھلی کا ایک ساتھ استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیے ورنہ الرجی اور انفیکشن ہوسکتا ہے۔

انڈہ اور پنیر بھی ایک ساتھ کھانے کے نتیجے میں بھی الرجی کی شکایت ہوسکتی ہے، سینڈوچ میں بھی انڈے کو استعمال نہ کریں اور انڈہ کھانے کے بعد کیلا کبھی نہیں کھائیں۔