Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

ہانیہ عامر کا نیا انداز دیکھ کر صارفین کو عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی یاد آگئی

Calender Icon ہفتہ 28 نومبر 2026

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر(Hania Aamir) اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پریس تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا منفرد فیشن اسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ہانیہ عامر نے تقریب میں گھٹنوں تک لمبی کیموفلاج پرنٹ کی شارٹس، سفید ٹاپ اور بھورے رنگ کا مختصر کارڈیگن پہن رکھا تھا جبکہ ان کے چھوٹے گھنگریالے بالوں نے ان کے انداز کو مزید منفرد بنا دیا۔

مزیدپڑھیں:سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ کو سیل کردیا



اداکارہ کی تصاویر سامنے آنے پر متعدد صارفین نے ان کے انداز کو بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور فلمساز کرن راؤ سے مشابہ قرار دیا۔


بعض صارفین نے ہانیہ عامر کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا فیشن اسٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا جبکہ کچھ نے انہیں اپنے لباس کے انتخاب پر خود زیادہ توجہ دینے کی تجویز دی۔