بالی وڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ پیسے خرچ کرکے بنائی گئی شہرت کادور ختم ہوچکا کیوں کہ آج کے ناظرین مصنوعی مقبولیت اور حقیقی شہرت کا فرق جانتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شاہد کپور نے بالی وڈ انڈسٹری میں پیسوں سے حاصل کی جانیوالی تشہیر اور شہرت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ’آج ہر شخص جانتا ہے کہ پیسے دے کر پی آر کروایا جاسکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ 30 سال پہلے بھی ایسا ہوتا ہوگا، چونکہ میں اس وقت فلمی دنیا میں موجود نہیں تھا۔
اس لیے تب حالات مختلف رہے ہوں گے، اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھالیکن میڈیا ضرور موجود تھا، پیسے دے کر پی آر کروانا ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے اور اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ غلط ہے، کیونکہ اگر آپ اپنی یا اپنی کسی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو پیسے خرچ کر کے تشہیر کروانی پڑتی ہے، آج کل ہر جگہ ایسا ہی ہو رہا ہے اور لوگ یہ بات سمجھتے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:گیمنگ کے شوقین شوہر کو سبق سکھانے کیلئے بیوی کا انوکھا طریقہ
شاہد کپور نے مزید کہا کہ ناظرین اب کافی سمجھدار ہو چکے ہیں اور وہ ’ بناوٹی تشہیر ‘ سے بآسانی متاثر یا گمراہ نہیں ہوتے ماضی میں کبھی اس میں کشش محسوس ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے‘۔













اتوار 29 نومبر 2026 
