البانیہ میں تاریخ رقم: دنیا کے پہلے اے آئی وزیر کا پارلیمنٹ میں خطاب

Calender Icon جمعہ 19 ستمبر 2025

دنیا میں پہلی بار ایک مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ وزیر نے کسی ملک کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا — اور یہ منفرد اعزاز البانیہ کو حاصل ہوا۔
 گزشتہ روز البانیہ کی پارلیمنٹ میں “ڈیلا” نامی اس AI وزیر نے اپنی پہلی تقریر کی۔ البانوی ثقافتی لباس میں ملبوس ڈیلا، جو کہ ایک خاتون AI وزیر ہیں، کا نام البانوی زبان میں ’سورج‘ کے معنی رکھتا ہے۔
اپنے خطاب میں ڈیلا نے واضح کیا کہ ان کی تخلیق کا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ ان کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اصل خطرہ مشینوں سے نہیں، بلکہ اُن غیر انسانی فیصلوں سے ہے جو بعض اوقات اقتدار میں موجود انسان کرتے ہیں۔
 ڈیلا کی یہ گفتگو نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت تھی بلکہ سیاسی میدان میں بھی ایک نئی بحث کو جنم دے گئی ہے کہ مستقبل کی قیادت کیسی ہوگی؟۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے اس AI وزیر کا تقرر کیا تھا، جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔