ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمت بڑھ گئی

Calender Icon ہفتہ 20 ستمبر 2025

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سپر فور مرحلے کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے کے پیش نظر پاک بھارت سپر فور میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ساڑھے 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہینڈ شیک کا تنازع سامنے آیا تھا جس میں میچ ریفری اینڈ پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارت کپتان سے ہینڈ شیک کرنے سے منع کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی سی سی سے اینڈ پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اینڈی پائیکرافٹ نے اس واقعے پر پاکستان کے کپتان سے معافی مانگ لی۔