کیا آپ جانتے ہیں آئی فون میں ’آئی‘ کا کیا مطلب ہے؟

Calender Icon پیر 30 جون 2025

کچھ لوگوں کے علم میں یہ بات ہوگی کہ آئی فون میں حرف ’آئی‘ کا مطلب انٹرنیٹ ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حرف “آئی” کا مطلب صرف انٹرنیٹ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایپل کا ایک دلچسپ اور سوچا سمجھا تصور ہے۔

جب 1998 میں ایپل نے پہلا iMac متعارف کروایا، تو اس وقت کے سی ای او اسٹیو جابز نے وضاحت کی کہ حرف “آئی” پانچ بنیادی تصورات کی نمائندگی کرتا ہے:
1. Internet –

اگرچہ آئی میک کو ڈیزائن ہی اس لیے کیا گیا تھا کہ وہ “انٹرنیٹ کے لیے بہترین کمپیوٹر” ہو لیکن اس میں آئی صرف انٹرنیٹ کو ظاہر نہیں کرتا۔ آئی میک یا آئی فون میں حرف ’آئی‘ کے درج ذیل مطالب بھی ہیں۔

indivisual

انٹرنیٹ کے بعد آئی کا دوسرا مطلب Individual ہے؛ یعنی یہ ہر فرد کے لیے ذاتی اور آسان کمپیوٹنگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

instruct

آئی کا ایک مطلب Instruct ہے۔ جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ ایپل کی مصنوعات تعلیم کے لیے مفید ہیں۔

inform

یعنی معلومات تک فوری رسائی۔

inspire

آئی کا پانچواں مطلب Inspire ہے۔ یعنی تخلیق اور جدت کی تحریک۔