ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

اسلام آباد:ریاست و قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرکے 24 ستمبرکو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے  وارنٹ گرفتاری  جاری کئے،یادنے عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کوطلبی کے نوٹسزجاری کئے تھے ،ہادی علی چٹھہ اورایمان مزاری کے وکلاء کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر  کی گئی تھی ،عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے-