توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشری بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیاگیا ،کیس میں آخری 2گواہان کا بیان بھی ریکارڈکرلئے گئے ، نیب افسر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بیان قلمبندکرائے ، دونوں گواہان کے بیانات پر 24ستمبر کو جرح ہوگی، مقدمہ میں استغاثہ کی شہادتیں مکمل ، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں،بشری بی بی کی بیٹی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت
پیر 22 ستمبر 2025












