CDF نوٹیفکیشن پرغیرضروری، غیرذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، خواجہ آصف

Calender Icon اتوار 30 نومبر 2025

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سی ڈی ایف (چیف آف ڈیفنس فورسز) کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر وفاقی حکومت کامؤقف سامنے آگیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر غیر ضروری، غیرذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد وطن واپس آرہے ہیں، نوٹیفکیشن مناسب وقت میں جاری کر دیا جائے گا، قیاس آرائیوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، معاملہ واضح ہے۔