پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماعت سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،یہ دن ہرسال 23ستمبرکومنایا جاتا ہے تاکہ اشاروں کی زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور سماعت سے محروم افراد کے سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے-اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر دوہزارسترہ میں اس دن کو عالمی دن کا درجہ دیا جس کے بعد دوہزار اٹھارہ سے باقاعدہ اس دن کا آغاز ہوا-دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن کا مقصد معاشرے میں سماعت سے محروم افراد کیلئے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے – ہر سال اس دن کا ایک نیا موضوع مقرر کیا جاتا ہے جس کے ذریعے نہ صرف اشاروں کی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے، بلکہ سماعت سے محروم افراد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی جاتی ہے،،،،،اشاروں کی زبان صرف ایک ذریعہ اظہار ہی نہیں، بلکہ سماعت سے محروم افراد کی پہچان اور ثقافت کا اہم حصہ بھی ہے ،،،،،اشاروں کی زبان کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنا اور سماعت سے محروم افراد کو ہر شعبہ زندگی میں برابری کی سطح پر مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے-
دنیا بھر میں اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

