ناقص آئل میں کباب فرائی، ’چپلی کباب کے ساتھ کینسر فری ہے‘

Calender Icon پیر 30 جون 2025

آج کل لوگوں میں ہوٹلوں سے کھانے کا رجحان غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور جتنا ان ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اتنے ہی وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والے  کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ مختلف ہوٹل شہریوں کو غیرمعیاری کھانا فروخت کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکان میں بیٹھا ایک شخص کباب بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے لیے وہ ہاتھ سے انڈا مکس کر کے کالے رنگ کے ناقص آئل میں ڈالتا ہے اور اسے شیلف پر رکھے ہوئے قیمے میں مکس کر کے اسی آئل میں کباب فرائی کرتا ہے۔ اس سب کے دوران نہ ہی اس نے دستانوں کا استعمال کیا اور نہ ہی حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ عرفان اکبر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں فوڈ انسپکشن ادارے کی اشد ضرورت ہے۔