اسلام آباد :شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن

Calender Icon منگل 23 ستمبر 2025

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی،یکم اکتوبر کے  بعد ڈرائیورنگ لائسنس کےبغیرڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ،چیف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی وموٹرسائیکل چلانے والوں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا جبکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی ،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی،انہوں نے کہا شہری فیض آبادٹریفک آفس،ایف سکس سہولت مرکزاورٹریفک سہولت وینز سے بھی لائسنس بنوا سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا شہری لائسنس کی فزیکل کاپی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں،ڈیجیٹل کاپی ہرگزقابل قبول نہیں ہوگی،چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ایک مذہب شہری ہونے کا ثبوت دیں ، اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے قانونی کارروائی سے بچیں،،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی-