افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار

Calender Icon بدھ 3 دسمبر 2025

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان طالبان رجیم کی سخت پابندیوں اور سفاکانہ حکمرانی کے تحت افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق، نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں اور کم تنخواہ پر کام کرنے کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور طالبان کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی بحالی ممکن نہیں۔

ماہرین نفسیات کے مطابق بڑھتی غربت اور بے روزگاری کے باعث نوجوانوں میں نفسیاتی دباؤ اور خودکشی کے رجحانات بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ سینٹر فار سیویلیئنز ان کانفلیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں شہریوں کی حفاظت کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

افغان طالبان کی قیادت کی سفاکی، خواتین پر پابندیاں اور معاشی بحران نے ملک کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا ہے، جس سے عام افغان شہریوں کی زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے۔