ببرک شاہ نے ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا

Calender Icon منگل 23 ستمبر 2025

پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار ببرک شاہ نے معروف اداکارہ ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا۔

اپنی جرات مندانہ اور بے باک رائے سے متعلق شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے، وہ پشتو فلموں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں، ببرک شاہ اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی، بالخصوص اداکارہ وینا ملک کے ساتھ تعلقات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ ریما خان کی فنی صلاحیتوں پر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریما جی اوور ریٹڈ تھیں، اگرچہ وہ بہت خوبصورت خاتون تھیں، برا نہ مانیں، وہ بے شک حسین تھیں لیکن بطور اداکارہ انہوں نے کبھی اپنی صلاحیت ثابت نہیں کی۔

ببرک شاہ نے کہا کہ وہ رقص میں ماہر تھیں مگر اداکاری میں ان کا کام کمزور رہا، فلم نکاح میں انہوں نے اپنی اداکاری نکھارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، ریما زیادہ تر خوبصورتی اور ڈانس پرفارمنس کی وجہ سے جانی جاتی تھیں، جبکہ اصل آرٹسٹ کے طور پر سیما کو شہرت ملی اور بعد میں میرا نے بھی اپنی اداکاری سے خود کو منوایا۔

یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔