مقبول اور متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ کو بچے کی موت پر وی لاگ بنانا مہنگا پڑ گیا، صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
رجب بٹ نے دو دن قبل اپنے یوٹیوب پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل رجب خاندان کا بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ اور تھبنیل پر بچے کی کفن میں لپٹی ہوئی تصویر بھی لگائی جس پر صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں خود جا کر یوٹیوب پر دیکھا ہے اور یہ سچ ہے کہ رجب بٹ نے یہ وی لاگ اپلوڈ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ واقعی معصوم بچوں کے دنیا سے جانے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور یہ ناقابلِ یقین ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ ان کو اور ان کے فالوورز کو ہدایت دے۔