مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس وقت ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں 1000 روپے کا نیا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے۔ اور یہ بھی دکھایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 1000 روپے کا یہ نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا ہی پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوٹ انہوں نے 2024 میں ڈیزائن کیا تھا۔ اور اس ڈیزائن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 10 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ لوگ اسے ٹک ٹاک پر کافی تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام کی جانب سے یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیا واقعی یہ نیا کرنسی نوٹ ہے؟
اس حوالے سے جب وی نیوز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس خبر کی مکمل طور پر تردید کی۔