راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کیخلاف 26 نومبراحتجاج کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن کو29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کرلیا-علیمہ خان کے خلاف 26نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، پراسکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا،پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان 26نومبرکے احتجاج میں مرکزی ملزمہ نامزد ہیں،انہوں نے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج پر اُکسایا،واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آبادراولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔
26نومبر احتجاج کیس،علیمہ خان 29 ستمبر کو عدالت طلب

