غزہ میں حکومت کرنا نہیں چاہتے، ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں، حماس

Calender Icon ہفتہ 6 دسمبر 2025

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حکومت نہیں کرنا چاہتے اور ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں۔

حماس کے عہدیدار نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم نے غزہ میں مجوزہ انتظامی باڈی میں شامل ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔

حماس اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے ممکنہ سیٹ اپ کے عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس فوج کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی تک محدود رکھا گیا ہے بجائے غزہ کا نظم و نسق میں اپنا کردار ادا کرے۔