وزیراعظم شہباز شریف نے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، اورامت کی رہنمائی میں صرف کی، ان کی مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کاوشیں اورعلمی بصیرت ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، وزیر اعظم نے کہا ہے پاکستانی عوام اورحکومت، سعودی عوام اورسعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دینی و علمی روایت میں مرحوم کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں،ان کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے آنیوالی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی، مرحوم کے اہلِ خانہ اورپوری سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے-
وزیراعظم کامفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پردکھ کا اظہار

