بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا

Calender Icon اتوار 7 دسمبر 2025

بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ممند خیل میں رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پہلے بھی بارودی مواد سے کئی رابطہ پل اڑا چکے ہیں جن کو بعد میں عارضی طور پر تعمیر کر دیا گیا اور سلسلہ بدستور جاری ہے۔