ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا سے ایف 35 طیاروں پر مذاکرات کریں گے توقع ہے امریکا ایف 35 اور ایف 16 کی فراہمی سےمتعلق مثبت کردار ادا کرے گا۔
امریکی ٹی وی فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں یوکرین اور غزہ جنگیں ختم کریں گے تو کیا یوکرین اور غزہ جنگیں ختم ہو گئیں؟
طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں قتل عام بند نہ ہوا تو حالات مزید بگڑیں گے اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر کیلئے لمحہ فکریہ ہے فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں امریکا کو قیام امن میں فعال کردار ادا کرنا ہو گا، انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی خاموشی ناقابل قبول ہے اقوا م متحدہ کو فعال اور مؤثر ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، مغربی دنیا کاد ہرا معیار دنیا کو تقسیم کر رہا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ہم ثالثی کیلئے تیار ہیں مگر عالمی برادری کو سنجیدہ ہونا ہو گا اسلامی ممالک متحدہوں تو مسائل کا حل ممکن ہے غزہ کی تباہی پر تُرک عوام غم و غصے میں ہیں۔