شارجہ: پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

Calender Icon منگل 9 دسمبر 2025

شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا عبد الرحمٰن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ اسے’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔


دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی خوش اور صحت مند ہے۔