فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنے والے ملکوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، فلسطین میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ غزہ کے عوام کے لئے ہر گزرتا دن عذاب بنتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں بھوک سے بلکتے بچوں کی تصاویر اقوام عالم کو دکھائیں۔ انہو ں نے کہا کہ اسرائیلی افواج بچوں سمیت نہتے اور معصوم شہریوں کا قتل عام کر رہی ہیں جس کے باعث غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اس مشکل وقت میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطین میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنے والے ملکوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنے والے ملکوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، ترکیہ کے صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

