صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

Calender Icon بدھ 24 ستمبر 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے رواں سال 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے 35 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

صاحبزادہ فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔

ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی ایک سال میں 1500 رنز بناچکے ہیں۔

بابر اعظم نے سال 2019، 2021 اور 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد رضوان 2021 اور 2022 میں میں 1500 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بھی 2022 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔