بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Calender Icon جمعہ 12 دسمبر 2025

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آج صبح یاتریوں سے بھری ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیزی سے خطرناک موڑ کاٹتےہوئے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پہاڑی جنگلات کے درمیان شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو موڑ واضح طور پر دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 35 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں، شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔