اقوام متحدہ: فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

Calender Icon منگل 16 دسمبر 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے 164 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 8 ممالک نے اس کی مخالفت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت تمام فلسطینی عوام کی خواہش ہے، آئندہ مرحلے میں دنیا حماس کا مضبوط انتظامی ڈھانچہ دیکھے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت تمام فلسطینیوں کی دشمن ہے، غزہ جنگ بندی سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے۔