اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے قازقستان کے 34ویں یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے قازقستان کے سفر کو استقامت اور مسلسل ترقی کی علامت قرار دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ تجارت، توانائی اور علاقائی روابط میں باہمی تعاون مضبوط ہو رہا ہے اور سی پیک کے ذریعے قازقستان کے ساتھ تعاون کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے قازقستان کی قیادت اور عوام کو اس موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔
صدر آصف علی زرداری نے 1991 کے قانونِ آزادی کو قازقستان کی خودمختاری کا تاریخی سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں قازقستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کے لیے قازقستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کریں گے۔












منگل 16 دسمبر 2025 