ایرو تھری میزائل سسٹم: جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ اربوں ڈالر کا نیا دفاعی معاہدہ کر لیا

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کے معاہدے میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

جرمن پارلیمنٹ نے اس توسیعی معاہدے کے لیے 3.1 ارب ڈالر کی منظوری دی، جس کے بعد اس دفاعی ڈیل کی مجموعی مالیت تقریباً 6.5 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً دو سال قبل طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کی مالیت 3.5 ارب ڈالر تھی۔