95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: صائمہ قریشی

Calender Icon جمعرات 25 ستمبر 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے متنازع بیانات کو ایک بار پھر دہرا دیا۔

سینئر اداکارہ نے دورانِ انٹرویو ناصرف عورت کی کمائی سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہی بلکہ مردوں کی دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینے سے متعلق بیان کو بھی دہرا دیا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کو افیئرز چلانے کا شوق ہے تو ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ کسی کی ذمہ داری لیں، کیونکہ ایک مرد کی غلط حرکت سے پوری نسل برباد ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مردوں کو کسی کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ڈرنا چاہیے، کل کو ان کی اپنی اولاد بھی بڑی ہوگی۔ کوئی بھی غلط یا حرام کام کرنے سے بہتر ہے دوسری شادی کرلیں۔ اس میں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بجائے انہیں چاہیے کہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری شادی کرلیں اگر کسی کی بیوی اس کی اجازت نہیں دیتی تو ضروری نہیں ہے کہ آپ اس سے اجازت لیں کیونکہ اسلام میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔