وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاہے سمندرزندگی،معیشت اورعالمی تجارت کامرکزہے،ہماری اولین ترجیح سمندری وسائل کاپائیدار استعمال ہے، احولیاتی تبدیلی اورسمندری آلودگی سے نمٹناوقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا ہے سندھ حکومت ماہی گیری کے شعبے کی بہتری اورسمندری تحقیق کوفروغ دے رہی ہے، ہمارے کراچی پورٹ اوربن قاسم پورٹ قومی و عالمی تجارت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،انہوں نے کہا ہے سندھ حکومت پورٹ انفراسٹرکچر اوربلیو اکانومی کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے، پاکستان کی معیشت میں سمندری تجارت کاکردارناقابلِ تردید ہے، سندھ میں ماہی گیروں اورساحلی علاقوں میں روزگارکے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں، بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے پائیداربحری ترقی کو فروغ دیں گے، آنے والی نسلوں کیلئے صاف اورمحفوظ سمندرہماری مشترکہ ذمہ داری ہے-
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کا ورلڈمیری ٹائم ڈے پرپیغام
جمعرات 25 ستمبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
27 منٹ قبل
چمن اور گردونواح میں 3.8شدت کا زلزلہ
1 گھنٹے قبل















