سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

Calender Icon جمعرات 25 ستمبر 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 3ہزار 750ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2000 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1714روپے گھٹ کر 3لاکھ 40ہزار 192روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔