وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، حالیہ سیلاب میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے دی گئی امداد کو سراہا

Calender Icon جمعرات 25 ستمبر 2025

نیویارک :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس کی ملاقات، اس موقع پر وزیراعظم نے حالیہ سیلاب کے بعد بل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے دی گئی امداد کو سراہا اور  2022 کے سیلاب  میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے قابل ذکر امدادی اقدامات کا تذکرہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے پولیو کے مکمل خاتمے کی کوششوں میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جامع معاشی اصلاحات  اور ڈیجیٹائزیشن  میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی۔ انسداد پولیو ، قوت مدافعت اور غذائی معیار بڑھانے کے اقدامات میں فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں  وزیراعظم اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔