وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی ، سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہو گا ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری پر بدل رہے ہیں،جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کئے جائیں گے اور سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔
پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

