پشاور(نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔