ویٹرنری ہسپتال، گیس ہیٹر،دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

Calender Icon جمعہ 26 دسمبر 2025

ویٹرنری ہسپتال ،گیس ہیٹر، کمرے میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (نیوزڈیسک) ویٹرنری ہسپتال کے کمرے میں دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد ہسپتال کے چوکیدار تھے، دونوں چوکیدار رات کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔

سردی سے بچاؤ کے لیے گیس جلائی، بند کمرے میں گیس بھرنے سے آکسیجن کی کمی سے موت واقع ہوئی۔

پولیس نے جاں بحق چوکیداروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔