انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (icc) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی پلیئرز رینکنگ(Players Ranking) جاری کردی۔
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ،محمد رضوان 19 ویں اور بابر اعظم 20 ویں نمبر پر چلے گئے،انگلش بیٹر جو روٹ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے۔
ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں نعمان علی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ، قومی اسپنرچھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے،نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر میٹ ہنری ٹیسٹ فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے۔میٹ ہنری 36 سال بعد آئی سی سی نمبر ون ٹیسٹ بولر بننے والے تیسرے کیوی کھلاڑی ہیں۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ون ڈے فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز برقرار ہیں۔
ون ڈے بالنگ رینکنگ میں ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے،ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں قومی بلے باز صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں
ٹی 20 بالنگ رینکنگ میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرار ہے،محمد نواز ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹی 20 بالنگ رینکنگ میں12ویں نمبر پر چلے گئے۔












بدھ 24 جون 2026 