یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی نے امریکی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، نہ کہ اقتدار پر قائم رہنا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو وہ صدارت کی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 2022 سے جاری جنگ میں لاکھوں فوجی اور شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد بار جنگ بندی کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔