ہم جانتے ہیں فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں، سلمان آغا

Calender Icon جمعہ 26 ستمبر 2025

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرانے کے بعد گرین شرٹس نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے بنگلا دیشی بلے بازوں پر دباؤ ڈالا۔