کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی 3روزہ نمائش کا اختتام

Calender Icon جمعہ 26 ستمبر 2025

کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی 3روزہ نمائش کا اختتام ہو گیا ،نمائش میں برطانیہ،ترکیہ،آذربائیجان، سعودی عرب، چین اورامریکا سمیت مختلف ممالک نے بھر پور شرکت کی ،کراچی ایکسپو سینٹر نمائش میں جدیدٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،800 سے زائدکمپنیوں اور 300بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا ،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے-شرکاء نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قراردیتے ہوئے کہا ہے ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کرترقی کی امنگ پیدا کر دی،ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی آئی ٹی پالیسی پر اعتماد بڑھ گیا-