وینزویلا کی عبوری حکومت 5 کروڑ بیرل تیل فراہم کریگی، ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon بدھ 7 جنوری 2026

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ یہ تیل امریکہ میں مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور اس کی آمدنی کو وہ خود کنٹرول کریں گے اور اسے امریکی اور وینزویلا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے وزیر توانائی کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے پر کام شروع کریں اور تیل کو امریکی بندرگاہوں پر پہنچایا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدے دار کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم گرین لینڈ حاصل کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔۔ اس ضمن میں صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مختلف آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں۔