بھائی کی سابقہ منگیتر کے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر الزامات

Calender Icon ہفتہ 27 ستمبر 2025

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد کی سابق منگیتر عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ ہیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے بھائی احد کی شادی کی خوشیاں جوش وخروش سے منائیں وہ اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں سب سے آگے تھیں تاہم یہ خاندان جلد ہی تنقید کی زد میں آ گیا جب ان کے بھائی کی سابقہ منگیتر، عروبہ طارق، نے عائزہ خان پر کڑوی بھابھی ہونے اوران کا رشتہ ختم کروانے کا الزام عائد کیا۔

سوشل میڈیا پرعروبہ طارق کی پوسٹ کے مطابق، ان کی احد سے شادی ہونے والی تھی لیکن عائزہ نے یہ رشتہ ہونے نہیں دیا کیونکہ وہ سب کو خود کے کنٹرول میں رکھنے والی سخت گیربہن ہیں۔ ان کی اجازت کے بغیر کوئی سانس لینے کی بھی جرات نہیں کرسکتا۔ اگر میں اس کی کسی بات سے اختلاف کرتی تھی تو وہ فورا ناراض ہوجاتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عائزہ کا خاندان جھوٹا اور دھوکہ باز ہے۔ عروبہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ عائزہ کو کبھی اپنے سسرالی رشتے پسند نہیں آئے، وہ ایک اچھی ماں بھی نہیں ہیں اور اپنے سسرالی رشتہ داروں سے بھی بدتمیزی سے بات کرتی رہی ہیں۔

عروبہ نے احد کی تعلیمی اور مالی حیثیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ احد کی تعلیم واجبی سی ہے لیکن ان کے گھر والوں نے مجھ سے جھوٹ کہا کہ وہ تعلیم یافتہ ہے اور اس کی اچھی جاب ہے۔ جبکہ وہ بے روزگار تھے۔

سوشل میڈیا پر ان بیانات کے بعد لوگوں کی آراء ملی جلی سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ انہیں عائزہ ایسے ہی مزاج کی لگتی ہیں، جبکہ دیگر نے عائزہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ احد کی سابقہ منگیتر محض حسد کا شکار ہیں اور وہ شادی کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔

جبکہ کچھ تبصروں میں کہا گیا،

”مجھے عائزہ خان پسند نہیں لیکن یہ لڑکی حسد کر رہی ہے۔“

”اگر وہ اتنی بری تھیں تو پہلے ہی سب کو بتانا چاہیے تھا۔“

”عائزہ واقعی ایسی ہی لگتی ہیں۔“