پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں تصادم،8 افراد جاں بحق

Calender Icon ہفتہ 27 ستمبر 2025

پنجگور چودا چوک کے قریب ایرانی پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کےمطابق بس کراچی سے پنجگور آ رہی تھی کہ پیٹرول سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہیں۔

لیویز نےلاشون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا،ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔