پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کہتے ہیں ملک کے تمام ادارے مکمل طور پرتباہ ہوچکے ہیں،عدالتیں حق اور انصاف کے مطابق فیصلے دیں اور ہماری لیڈرشپ کو انصاف فراہم کریں
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نےکہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں میرےخلاف پچیس سے تیس کیسز بنائے گئے،ہمیں یہ بتایاگیا کہ بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کےذریعے عدالت میں پیش ہوں گے،پولیس کی اتنی نفری دیکھ کربہت دکھ ہوا۔
انہوں نےسوال اٹھایاکہ کیا بانی پی ٹی آئی کوئی دہشتگرد ہیں،فیصلہ سازوں کواب سوچنا ہوگاکہ یہ ملک ہےتو ہم سب ہیں،ہم تباہی کےدہانےپرموجود ہیں،تمام ادارےمکمل طورپرتباہ ہوچکےہیں،مجھ پراب تک ایک سوچارکیسز بنائےجاچکے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کوتکلیف میں رکھا گیا ہے،ایسے ملک نہیں چلتے،ملک انصاف اور محبت سے چلتے ہیں۔