گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے 7 سالہ بیٹی کو قتل کرکے نالے میں پھینک دیا

Calender Icon بدھ 14 جنوری 2026

گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے حبیب پورہ میں پیش آیا جہاں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمہ اوراس کے ساتھی نے لاش نالے میں پھینک دی جس کے بعد بچی کےلاپتا ہونے کی اطلاع پرپولیس نے تفتیش شروع کی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر چادر میں کچھ چھپا کر جاتے ہوئے دیکھا گیا، شبہ ہونے پرحراست میں لےکرپوچھ گچھ کی تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔