پاکستان میں تیل و گیس کی 5 نئی دریافتیں، مقامی وسائل سے انرجی خود کفالت کی جانب اہم قدم 

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

   وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے پانچ نئے ذخائر کی دریافت پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار او جی ڈی سی ایل کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا۔
وزیر پیٹرولیم کو کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں اور مستقبل کی پیداوار بڑھانے کے اسٹریٹجک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی عزم واضح سمت فراہم کر رہا ہے، جو شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔
 علی پرویز ملک نے کہا کہ مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار پاکستان کے انرجی سیکٹر کے لیے مستقل حل ہے اور ایکسپلوریشن و پروڈکشن کمپنیاں اس سمت میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں۔